ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست بھر میں آج سے ایس ایس ایل سی امتحانات کاآغاز؛ 3179 مراکز قیام

ریاست بھر میں آج سے ایس ایس ایل سی امتحانات کاآغاز؛ 3179 مراکز قیام

Thu, 25 Jun 2020 11:25:08    S.O. News Service

بنگلورو، 25؍ جون (ایس او نیوز) ایس ایس ایل سی امتحانات کو موخر کرنے کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کرناٹک میں جمعرات سے ریاست بھر میں امتحانات منعقد ہو رہے ہیں۔ ثانوی تعلیم امتحانات بورڈ کی ڈائرکٹر وی سومنگلا نے بتایا کہ جمعرات تا 4 جولائی ایس ایس ایل امتحانانات انعقاد کیلئے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ طلباء کی سلامتی اور بھلائی کو یقینی بنانے لاک ڈاؤن رہنما خطوط کے تحت ریاست بھر میں 3179 مراکز قائم کئے گئے جہاں 8.5 لاکھ طلباء کی شرکت متوقع ہے۔ ان میں 4,48,560 لڑکے اور 3,99,642 لڑکیاں ہیں ۔ جملہ مراکز میں 2,879 مین اور 300 بلاک ہیں جو سماجی فاصلے کو یقینی بنانے قائم کئے گئے ۔ اگر چیکہ تین گھنٹے کے اس امتحان کا آغاز روزانہ صبح 10:30 بجے سے ہوگا، تاہم طلباء کو تھرمل اسکریننگ ، ماسک ، ہاتھوں کی صفائی کے لئے صبح 9 بجے ہی متعلقہ مراکز پہنچنے کی ہدایت دی گئی۔ چھ مضاین بشمول انگریزی ، کنڑا اور زبان سوم ، نیچرل سائنس ، سوشیل سائنس  اور میاتھس کے نقائص سے پاک امتحانات کے لئے 86 ہزار افراد ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے جن میں سرکاری اسکولوں کے 63 ہزار اساتذ ہ دیگر محکموں جیسے ہیلتھ ، پولیس اور سماجی بہبود کے 23 ہزار ملازمین شامل ہیں۔ ہر مرکز پر 200 تا 250 طلباء بیٹھیں گے جبکہ کنٹین منٹ زونس کے مراکز میں 200 طلباء امتحان دیں گے۔ اگر چیکہ تمام طلباء کو ہال ٹکٹس کے ساتھ ماسک دیے گئے ہیں، ہر مرکز پر اضافی ماسک بھی رکھے جائیں گے ، کیوں کہ امتحان تحریر کرتے وقت انہیں پہننا لازمی ہے۔ یہ امتحانات دراصل 27 ؍ مارچ سے 9 اپریل کو منعقد شدنی تھے مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے تھے۔

پبلک انسٹر کشنز کے ریاستی محکمہ نے بورڈ امتحانات کے لئے 18 ؍ مئی کو نظرثانی شدہ نظام الاوقات جاری کر کے اسے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا تھا۔ چوں کہ دو طلباء کے درمیان دو میٹر کا فاصل برقرار رکھنا ہے، اسی لئے مزید امتحانی مراکز کا انتظام کیا گیا ہے۔ ریاستی ملازمین اور گائیڈس ہر طالب علم میں اسکول میں داخلے کے وقت دو ماسک تقسیم کریں گے تا کہ ایک امتحان تحریر کرتے وقت پہنیں اور دوسرا بطور اضافی اپنے پاس رکھیں۔ ہر امتحانی مرکز پر ہاتھ دھونے کے لئے سینی ٹائرزس رکھے گئے ہیں۔ طویل لاک ڈاؤن کے دوران جو طلباء اپنے آبائی شہر کو منتقل ہوگئے انہیں اپنے قریبی مرکز میں امتحان تحریر کرنے کی اجازت دی گئی۔


Share: